پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت گرفتار‎

20  مارچ‬‮  2019

راولپنڈی( آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے نے اہم گرفتاریاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے سینئر رہنمائوں کو گرفتار کیا گیا۔ میربازکھیتران اور سردار اظہرعباس کو گرفتاری کے بعد قیدی وین میں ڈال کر مارگلہ تھانے منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے،اور دو کروڑساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جےآئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ایف آئی اے کی اس اہم کارروائی میں حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوگئے ۔نیب کی ٹیموں نے الگ الگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے سوالات کئے۔اس سے پہلے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آج 19گاڑیوں کے قافلے میں نیب دفتر پہنچے ، نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرزکو پنڈی آفس قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیب کی درخواست پرسکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے۔نیب آفس اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری، اسپیشل برانچ اور رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ نیب دفتر کے باہر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے جس پر کارکنان اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھ پائی ہو گئی۔ جیالوں اورپولیس کے درمیان ہاتھا پائی میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جس کے بعد 50 افراد کو زیرحراست لے لیا گیا۔ کارکنان کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی رہنمائوں نے فوری طور پر جیالوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…