2جنگی جہاز تباہ ہونے کے باوجود بھارت کا پاکستان پرمزید حملے کرنیکا اعلان،کارروائیاں کب کی جائینگی؟ اجیت دوول کے گھنائونے عزائم بے نقاب

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت نہ تو پلوامہ حملے کو بھولا ہے اور نہ ہی بھولے گا۔پاکستان میں موجود مبینہ دہشتگردوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ نیم مسلح دستوں کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ مزید کارروائی کب اور کہاں ہو گی، اس کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

یہ کارروائی یا تو دہشتگردوں کیخلاف ہو گی یا ان کی حمایت اور ان سے سازباز کرنے والوں کے خلاف۔واضح رہے جرمن ویب سائٹ ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نے پاک بھارت کشیدہ صورت حال سے باخبر کم از کم 5انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس روز پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا اور اس کی آنکھوں پر بندھی پٹی اور ہتھکڑیوں والی تصویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، اسی شام بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے ایک ’’محفوظ‘‘ ٹیلی فون لائن پر پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ عاصم منیر سے بات بھی کی تھی۔اس گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ مغربی سفارتی اور بھارتی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اجیت دووال نے عاصم منیر کو بتا دیا تھا کہ بھارت اپنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تحت پاکستان میں ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں سے باز نہیں آئے گا، جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح کارروائیاں کرتے ہیں۔ اس دوران دووال نے آئی ایس آئی کے سربراہ کو یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کی یہ جنگ صرف ان عسکریت پسند گروپوں کے خلاف ہے، جو پاکستانی سرزمین سے بھارت پر حملوں کی وجہ بنتے ہیں۔

چند مغربی سفارتی ذرائع کے علاوہ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کے خواہش مند ایک پاکستانی وزیر نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ اجیت دووال اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے مابین گفتگو میں نئی دہلی کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ بھارت کم ازکم بھی پاکستان میں چھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روئٹرز کے مطابق اس پر آئی ایس آئی کے سربراہ عاصم منیر نے نہ صرف اجیت دووال کو ایسے کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی بلکہ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا تھا ’’اگر آپ ایک میزائل فائر کریں گے، تو ہم تین کریں گے۔ بھارت نے اگر کچھ بھی کیا، تو اس پر پاکستان کی طرف سے جواب تین گنا ہو گا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…