شہباز شریف کی دونوں بیویاں توچھپی رستم نکلیں ، دونوں کتنی کتنی جائیداد کی مالک ہیں؟نیب نے سراغ لگا لیا

19  مارچ‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مزید شواہد حاصل کرلئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلی ، جس کے مطابق نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سوشیئر کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادرمیں چارکنال کا پلاٹ اورایک ایکڑ بیش قیمتی زمین ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مزید شواہد حاصل کر لئے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئی ہیں، نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالکہ ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے . ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹائون کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے. نیب کا کہنا ہے شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفنس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں، تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کا پلاٹ اور 1ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے، ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ 35 ہزار 970 جبکہ تہمینہ درانی 57 لاکھ 65 ہزار کی مالک ہیں، نصرت شہباز کے پاس قصور اور فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین ہے، جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے. نصرت شہباز کے رمضان شوگر مل، حمزہ سپننگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل اور محمد بخش ٹیکسٹائل میں بھی شیئرز ہیں. نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالکہ ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے ، ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹائون کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے.

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…