عثمان بزدار وزیر اعلیٰ نہیں رہ سکیں گے اگر۔۔۔!!! فواد چوہدری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

19  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تا ہم نوازشریف کو لندن نہیں بھجوا سکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا بل حکومت نے پیش نہیں کیا

بلکہ اسے صرف سپورٹ کیا تھا تا ہم اسے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے تو وہ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے لیکن اگر وزیراعظم کو ان پر اعتماد نہیں رہا تو ان کو ہٹا دیاجائے گا ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ارکان اسمبلی کی مراعات میں اضافے کا بل واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی خبروں سے متعلق اہم عہدوں پر تعینات لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے اور آگے نہیں پھیلانا چاہئے۔ نواز شریف کی صحت کا مکمل خیال کیاجا رہا ہے اوران کی ہر قسم کی سہولت کی آفر بھی کی گئی ہے لیکن ہم ان کولندن نہیں بھجوا سکتے۔ مریم نواز روزانہ نواز شریف سے ملاقات کرتی ہیں۔ صرف ہفتہ اتوار کو ملنے نہیں دیا جائے گا ۔پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لئے پورا کارڈیک یونٹ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیاہے۔ وزیراعظم نے بھی نواز شریف کا پورا خیال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا اس حوالے سے بیانیہ اس لیے ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے عوامی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…