سانحہ نیوزی لینڈ، پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

17  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعہ میں دس پاکستانی متاثر ہوئے ہیں ،شہید لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہیں ، تمام ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی ہے اور کل پیر سے میتیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی، تین فیملیز نے شہداء کی میتیں پاکستان لانے کا کہاہے ، عملدر آمد کے احکامات دے دیئے ہیں ،پوری قوم سانحہ میں سوگو ار ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر کل پرچم سرنگوں رہے گا ۔

اسلام فوبیا کے سد باب کیلئے 22 مارچ کو استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں المناک سانحے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،حکومت پاکستان بہادر نعیم شہید کو 23 مارچ کو اعزاز سے نوازے گی،قومی سلامتی کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے،نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم اکٹھی ہے ،معاملے پر تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھوں گا اورانشاء اللہ 28مارچ شام چار بجے پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوں گے ۔ اتوار کو یہاں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگرد ی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسا سانحہ رونما ہوا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،یہ صرف کرائسٹ جرچ تک نہیں رہا ،پوری دنیا نے اس سانحہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سانحہ میں دس پاکستانی متاثر ہوئے،ہمارا مستقل رابطہ ہمارے ہائی کمیشن سے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا ڈپٹی ہائی کمشنر، ہائی کمشنر سے مسلسل رابطہ ہے وہ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور زخمیوں کے علاج معالجے کا خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ابھی نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ بنیادی طور پر ایک پرامن ملک ہے اس طرح کا واقعہ وہاں بھی پہلی دفعہ رونما ہوا۔ انہوں نے کہاکہ چار افراد کو اس واقعہ میں شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جن کی تفتیش ہو رہی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر دونوں مساجد میں دہشتگردی کرنے والا شخص ایک ہی ہے جو آسٹریلین ہے اور حال ہی میں وہ نیوزی لینڈ میں واپس آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ 36 منٹ تک اس بدبخت حملہ آور نے فائرنگ کی۔

اس واقعہ سے پہلے اس نے ایک ای میل بھی کی جس میں اس نے اہنے عزائم کا اظہار کیا لیکن ابھی اس کا پتہ چلایا جا رہا تھا کہ یہ سانحہ ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ تین فیملیز نے شہدا کی میتیں پاکستان لانے کا کہا ہے جس پر عملدرآمد کے احکامات دے دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس سانحہ میں سوگوار ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرکل پیر کو پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں ن ے کہاکہ او آئی سی کی چیئر ترکی کے پاس ہے ۔

میری ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے اور ہم نے او آئی سی کا فی الفور اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں ایک معصوم بچے نے معصومانہ ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین سینیٹر کو انڈہ دے مارا، انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں جو اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے وہ تشویشناک ہے اور او آئی سی کے اجلاس میں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ نکات اٹھاؤں گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے بہادر بیٹے نعیم نے جس طرح اپنی جان قربان کر کے کئی لوگوں کی جان بچائی حکومت پاکستان اس بہادر سپوت کو 23 مارچ کو اعزاز سے نوازے گی۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان جس پر پوری قوم اکٹھی ہے ،میں نے نیشنل ایکشن پلان کے وہ پہلو جو خارجہ پالیسی سے متعلقہ ہیں اس پر قومی سطح پر مشاورت کیلئے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کیلئے ان سے مشاورت کا آغاز کرنے جا رہا ہوں ،میں نے شہباز شریف اور آصف زرداری بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور اب وزیراعظم کی اجازت کے بعد تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط لکھ رہا ہوں اور ہم انشاء اللہ 28مارچ شام چار بجے پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ چین نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میری ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی وہ ابھی کرائسٹ چرچ پہنچے تھے اور اب ہسپتال جارہے تھے کیونکہ ترکی کے تین اشخاص بھی اس سانحہ میں زخمی ہوئے تھے میں نے انہیں بتایا کہ ہمارے 9 پاکستانی اس سانحے میں شہید ہوئے ہیں جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے بھی افسوس کا اظہار کیا ہم نے 22 مارچ کو استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس المناک سانحے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ نیوزی واقعہ میں ہمارا ایک شہری زخمی ہے اور اس کی حالت ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہے ۔انہوں ن ے کہاکہ تمام ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہو گئی ہے اورکل پیر سے میتیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی،جہاں تک لواحقین کا تعلق ہے ،تمام فیملیز جو فیصلہ کریں گی ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق 6 ڈیڈ باڈیز کے لواحقین کا کفن دفن وہاں کرنے چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…