نئے پاکستان میں وزیراعظم کی تنخواہ کم ، وزراء کی زیادہ ،وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار ، وزرء کتنی رقم تک لے رہے ہیں، صدر مملکت کی تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

14  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم۔ اوروزرا کی زیادہ ہے۔ وزیراعظم کی سیلری سلپ بھی منظر عام پر آگئی نجی ٹی وی چینل کو حاصل ہونے والی والی سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار ہے اور وزراڑھائی لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ صدر مملکت کی تنخواہ سات لاکھ سے زائد ہے۔

سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ تو ایک لاکھ سات ہزار دو سو اسی روپے ہے۔ تاہم مختلف الانسز سمیت مجموعی طور پر 2لاکھ 1 ہزار 574 روپے بنتی ہے۔ وزیراعظم کی تنخواہ پر چار ہزار پانچ سو پچانوے روپے ٹیکس بھی کٹتا ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرنے والے وزرا کی تنخواہیں ان سے زیادہ ہیں۔ ہم نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق وزرا کی تں خواہ اڑھائی لاکھ روپے ہے۔ صدر مملکت بھی تنخواہ کی مد میں سات لاکھ روپے لے رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سولہ ہزار اور ڈپیٹی چیئرمین کی ایک لاکھ چھ ہزار روپے ہے۔ ایک سینیٹر مجموعی تنخواہ کی مد میں چھہتر ہزار روپے لے رہاہے۔تں خواہوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں وزیراعلی پنجاب بھی پیچھے نہیں۔ ان کی بنیادی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ ہے۔صوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ پچاسی ہزار اور اسپیکر کی ایک لاکھ پچھتر ہزار کر دی گئی ہے۔۔ ڈپٹی اسپیکر ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل چند گھنٹوں میں ہی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔بل کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے 80 ہزار اور ڈیلی الانس ایک ہزار سے چار ہزار ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…