امریکہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی سے متعلق وضاحت کر دی

6  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)امریکہ نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی اور گذشتہ روز جاری ہوئے بیان کی وضاحت بھی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، صرف کچھ کیٹیگریز میں مدت کو پاکستانی ویزا کی مدت کے مطابق ڈھالا ہے۔

مدت کی یہ تبدیلی اس سال جنوری میں کی گئی تھی، جس کے تحت دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے صحافیوں کو صرف تین ماہ کا ویزا دیتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صحافیوں، عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی گئی،ان کیٹیگریز میں پاکستان بھی اسی مدت کا ویزا دیتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا دے گا ۔ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت ویزے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی ہے جبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کر چکا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس بیان کے بعد کئی جگہ یہ کنفیوژن پائی گئی کہ آخر یہ ویزا پالیسی کس پر لاگو ہو گی اور اس کی کیا تفصیلات ہیں جس پر آج وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت بتایا گیا ہے کہ یہ ویزا پالیسی صحافیوں اور عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…