پی ٹی آئی حکومت کا غریبوں کو ’’الیکٹرک شاک‘‘ سردیوں میں گیس کے بعد اب گرمیوں میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیلئے تیار ہوجائیں ، فی یونٹ کتنے روپے کا ہونیوالا ہے؟

4  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ یکم جولائی 2019سے پاور سیکٹر کے نقصانات کے بہاؤ کو صفر پر لانے کیلئے اگلے 4ماہ (مارچ تاجون) کیلئے 25.1 فیصد تک بجلی ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑے گا

جس سے بجلی کا موجودہ فی یونٹ 12.98روپے سے بڑھ کر 16.24 فی یونٹ ہوجائے گا۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق وزارت پاور نے فنانس ڈویژن کی مشاورت سے بجلی ٹیرف میں 25.1 فیصد مجوزہ اضافے پر کام آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 25.1 فیصد ٹیرف ایڈجسٹمنٹس ماہانہ فیول کے نرخ میں ایڈجسٹمنٹس (ایف پی اے) کا اضافہ ہوگا جو 1.9 فی یونٹ اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا اگراپریل، مئی اور جون 2019 کیلئے گیس 850 ایم ایم سی ایف ڈی پر فراہم کی جاتی ہے۔ صارف پر اس کا اثر جاری ماہ میں اوسط فی یونٹ قیمت 12.98 سے بڑھ کر 13.85 فی یونٹ کی صورت میں پڑے گا اور پھر جون 2019 میں 15.31 فی یونٹ ہوجائے تاکہ ہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بہاؤ کو روکا جاسکے۔ وزارت کا اندازہ ظاہر کرتا ہے کہ اگلے مالی سال 1 جولائی 2019-20 سے اس بہاؤ کو صفر پر لانے کیلئے ٹیرف میں فی یونٹ 0.94 کا مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…