پلوامہ حملے پر جھوٹا پروپیگنڈا، بھارتی دانشور نے انڈیا کا اصل چہرہ دکھا دیا

23  فروری‬‮  2019

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں، پلوامہ حملے میں پاکستان جیت گیا بھارت ہار گیا، پاکستان پر کوئی عالمی، سیاسی اور سفارتی دباؤ نہیں، بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہمارا رویہ ایسا ہوگیا جیسے پاکستان جیت چکا، سرجیکل سٹرائیک جیسا کوئی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتا، امریکا جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہوگئی، بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔پرتاب بھانو مہتا نے لکھا پاکستان کے خلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا، پاکستان جیت گیا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے۔ بھارتی دانشور نے اعتراف کیا ہے کہ 5 سال میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں، پلوامہ حملے کے بعد عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا، پاکستان جیت گیا کیوں کہ بھارت کی ثقافت گل سڑ گئی ہے۔پرتاب بھانو مہتا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے، حملے کے بعد سوچ بچار کے بجائے یہ تلاش کرتے رہے کہ کسے الزام دیا جائے، بھارت کامیاب خفیہ آپریشن کرنے اور جدید فنی صلاحتیں حاصل نہیں کرسکا، بھارت کی بڑھکیں مارنے والی سیاسی قیادت امن قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اس صورتحال کا اعتراف کرنا ہمارے لیے مشکل ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…