شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

22  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے

متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت انتقام کی آڑ میں سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے ایسے حربے استعمال کررہی ہے،گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں احتساب کے نام پر ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کررہی ہے۔جبکہ حکومتی لوگوں کو ہر طرح سے ریلیف دیا جا رہا ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی سپیکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کا نام فی الفور ای سی ایل سے نکالے اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف جب تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملتے ان کو رہا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…