بھارتی گانوں پر بچوں سے ڈانس، بات یہیں ختم نہ ہوئی ! سکول پر بھارتی ترنگا بھی لہرا دیا گیا، جانتے ہیں یہ کونسا پاکستانی سکول ہے؟

17  فروری‬‮  2019

کراچی(آن لائن) شہر قائد کے علاقے فیروز آباد پولیس نے سکول میں تقریب کے دوران انڈیا کا جھنڈا دکھانے اور انڈین گانے پر بچوں سے ڈانس کرانے کا مقدمہ سکول انتظامیہ سمیت دیگر کیخلاف شہری کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ماما بے بی کیئر سکول میں تقریب کے دوران انڈین جھنڈا دکھانے اور گانے پر بچوں سے ڈانس کرانے کا مقدمہ نمبر 138/19 بجرم دفعات 121 ، 123 اور 124/34 کے تحت سکول انتظامیہ ، مالکان ، ایڈمنسٹر یٹراور پرنسپل کیخلاف درج کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ رضوان اکرام جو کہ نیو پولیس لائن کیماڑی کا رہائشی ہے ،پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کاروبار کرتا ہے اور مورخہ 10 فروری 2019 کو میں گھر پر تھا کہ مجھے بذریعہ دوستوں سے معلوم ہوا کہ دن چار پانچ بجے ماما بے بی کیئر اسکول سرسید روڈ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ایک پروگرام کرایا گیا ،جس میں پاکستان دشمن ملک انڈیا کا جھنڈا بڑی سکرین پر لہرایا گیا اور اس انڈیا کے گانے پر بچوں کو بھی ڈانس کرایا گیا ،جس کی خبر بھی میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی نشر ہوئی ،جسے میں نے بھی دیکھا۔مدعی نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی اس طرح کے عمل سے میری اور پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے اور اس حرکت سے پاکستان کیخلاف مخالف پاکستان جذبات ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ سراسر ملک غداری کے زمرے میں آتی ہے اب میں تھانے پہنچا ہوں درخواست رپورٹ کرتا ہوں کہ سکول انتظامیہ ، مالکان ، ایڈمنسٹریٹر اور پرنسپل کیخلاف قانونی کارروئی کی جائے ، جس پر پولیس نے رضوان اکرام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…