’’ جس نے پلوامہ حملہ کیا،اس کے گائوں میں 20شہادتیں ہوئیں‘‘ بھارت نے کچھ کیا تو مزہ چکھادینگے،پاکستان کا دو ٹوک اعلان

17  فروری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت الیکشن کی آڑ میں کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوراً جواب دینگے۔پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے پر دنیا بھارت کے پرو پیگنڈے کو نہیں مانے گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے اور ردعمل میں ایسے حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے پلوامہ حملہ کیاہے ،اس کے گائوں میں 20شہادتیں ہوئی ہیں ، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتا رہتاہے ، کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں، پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، الزامات اور بہتان لگانا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو راہداریاں کھول رہے ، بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، بھارت بلاو جہ کشیدگی کو ہوا دے رہاہے ،پاکستان کو دبائومیں لانے کی بھارتی کوششیں کامیا ب نہیں ہونگی ،الیکشن کی آڑ میں بھارت کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوری جواب دینگے ، کلبھوشن کیس کیلئے ہماری وکلاٹیم ہیگ پہنچ گئی ہے،ہمارے پاس شواہدہیں جن کو عالمی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ افسوناک ہے ، پاکستان اسکی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد دورے پر قیاس آرائیاں کی گئیں، ان کے دورے کی تاریخ 17فروری ہی طے ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…