’’5 ماہ میں 35 سال کا گند صاف نہیں کیا جاسکتا‘‘ فیصل واوڈا دل کی باتیں زبان پر لے آئے

10  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار میں آکر ایسے فیصلے کیے ہیں جو غیر معمولی تھے۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 5 ماہ میں 35 سال کا گند صاف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت حکومت ملی تو ملک کی بنیادیں ہل چکی تھیں اور تمام محکموں کی حالت ایسی تھی جسے انہیں قبر میں دفن کردیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے سے پہلے ہمیں لگتا تھا ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نقصان اربوں کا نہیں بلکہ کھربوں کا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس صورتحال سے ملک کو باہر نکالنے کے لیے ہمارے پاس ایک آسان راستہ تھا کہ ہم قرضے لے لیتے مگر ہم اپنے وسائل کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت فیصلہ کیا اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ہمیں کڑوی گولی نگلنا پڑی۔فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ چاہے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں، ہماری حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ ہم اب ملک میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان جس پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں اس کے اثرات ملک کیلئے مستقبل میں مثبت ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…