26،26گاڑیوں کا پروٹوکول فیصل واوڈا نے عثمان بزدار کو کیا کام کرنے کامشورہ دیدیا؟

30  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون کر کے کہیں گے کہ جب وہ سفر کریں تو گردن گھما کر اپنے پروٹوکول کی گاڑیوں کو دیکھ لیا کریں۔نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اگر ہمیں 4 گاڑیاں رکھنے کی اجازت دیں گے تو ہم اپنے پاس دو گاڑیاں رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پروٹوکول میں شامل زیادہ گاڑیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس حوالے سے فون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے میں زیادہ ترگاڑیاں حکومت پنجاب کی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا تھا ،ان کے پروٹوکول میں 26 گاڑیاں شامل تھیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…