تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ! وزیر اعظم نے پہلے پاکستانی یہودی شہری کو اسرائیل کے سفر کی اجازت دیدی ، فشل خالد کون اور کہاں رہتا ہے؟دیگر 4بھائیوں کے مسلمان ہونے کا انکشاف

24  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اپنے یہودی شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دے دی ،اس اجازت کی تشہیر کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی  ہے۔ ایسا ایک اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کے تین ماہ کے اندر ہوا ہے۔ 31 سالہ فشل خالد لوگوں کے علم میں پہلا پاکستانی ہے جسے اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فشل خالد کراچی کا رہائشی اور اپنے مذہبی عقائد کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔

اس کے والد مسلمان اور ماں یہودی ہیں۔ اس نے خود یہودیت اختیار کی۔ اس نے نادرا میں خود کو یہودی رجسٹرڈ کرایا۔ اس کے باقی چار بھائی مسلمان ہیں۔ پاکستان میں 700 سے 800 تک یہودی آباد ہیں۔ ایک یہودی صحافی کی اسرائیلی طیارے کی تل ابیب سے اسلام آباد آمد کے بارے ٹوئیٹ کے تین ماہ بعد جس کی حکومت نے سختی سے تردید کی فشل نے ایپ کے ذریعے وزارت امور خارجہ کو اجازت نامے کے لئے درخواست دی۔ گزشتہ دو جنوری کو وزارت امور خارجہ نے ٹیلی فون کال کےذریعے آگاہ کیا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر مقبوضہبیت المقدس جا سکتے ہیں۔ میں اسرائیلی سفارت خانے سے ویزے کے لئے درخواست دے رہا ہوں جس پر فشل نے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا شکریہ ادا کیا۔ ٹوئیٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا گیا۔ جب تبصرے کے لئے ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی اور ٹوئیٹ شیئر کرنے اور اس کا جائزہ لے کر بات کرنے کے لئے کہا۔ لیکن انہوں نے جواب میں کوئی کال کی اور نہ ہی کی جانے والی کال کا کوئی جواب دیا۔ تاہم معتبر ذرائع نے بتایا کہ فشل کو ٹوئیٹ کرنے کی ڈاکٹر فیصل کے دفتر ہی سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ رابطہ کرنے پر فشل خالد نے کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے کہا کہ وہ تنازع میں پڑ کر اپنی کوششوں کو رائیگاں جانے دینا نہیں چاہتے۔ جب فشل نے اسرائیل کے سفر کی اجازت کے لئے درخواست دی تو اس کی یہ درخواست چیف سیکریٹری سندھ کو بڑھا دی گئی تاکہ درخواست گزار کے پس منظر کی جانچ پڑتال کی جا سکے جس کےبعد درخواست وزیراعظم دفتر بھیج دی گئی جہاں سے منظوری مل گئی۔ فشل خالد پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کیسے جا سکتا ہے؟ جبکہ پاسپورٹ پر قطعی طور پر درج ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل نہیں جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…