ساہیوال متنازع پولیس مقابلے کی سربراہی کرنیوالے رائے طاہر 20سال پہلے بھی کس مشہور مقابلے میں شریک تھے؟حیران کن انکشاف

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی  رائے طاہر کی سربراہی میں ساہیوال میں ہونے والے متنازع پولیس مقابلے نے اسی نوعیت کے کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے جو آج سے تقریباً 22سال پہلے کراچی میں 70کلفٹن کے قریب جس میں اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو اور اس کے ساتھیوں کو مار دیا گیا تھا کی یا د دلا دی ہے اس میں بھی کراچی پولیس کے یہی افسر رائے طاہر بحیثیت اے ایس پی شامل تھے جنہیں آج پھرمعطل کردیا گیا ہے۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے کیس کے بعد بھی انہیں معطل کردیا گیا تھا روزنامہ جنگ کے مطابق میر تضیٰ بھٹو کا پولیس مقابلہ رائے طاہرکے زمانہ جوانی کا پہلا پولیس مقابلہ تھا جس میں میر مرتضیٰ بھٹو کے علاوہ عاشق حسین جتوئی، سجاد حیدرگھانگرو، وجاہت حسین جوکھیو، عبدالستار راجپراور اجن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ چار کارکن زخمی ہوئے تھے ،رائے طاہر اس وقت اے ایس پی تھے جو بعد میں پنجاب پولیس پہنچ کر رفتہ رفتہ ایڈیشنل آئی جی کے عہدے تک پہنچ گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…