عزیر بلوچ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟ حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

22  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر بلوچ زندہ اور فوج کی تحویل میں ہے۔وفاقی حکومت کے مطابق عزیر بلوچ کا ملٹری کورٹ میں کیس چل رہا اور ملٹری کورٹ کا قانون بننے کے بعد ہائی کورٹ کوئی حکم نامہ جاری نہیں کر سکتی۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا۔وفاقی حکومت نے بتایا کہ عزیر بلوچ

کے خلاف کیس فوجی عدالت میں زیر سماعت ہے، آرمی کورٹ کا قانون بننے کے بعد ہائیکورٹ اس معاملے میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کرسکتی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا جہاں فوج سول حکومت کی مدد کے لئے آتی ہیں، وہاں ہائی کورٹ بنیادی حقوق کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔عزیر بلوچ کی والدہ کے وکیل شوکت حیات نے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ درخواست گزار کا بیٹا عزیر بلوچ زندہ ہے یا نہیں؟۔ جسٹس آفتاب گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ عزیر بلوچ زندہ ہے آپ اطمینان رکھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…