حکومت کا دوسروں کے نام جائیدادیں بنانے کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹیکس حکام کو شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ

18  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) حکومت نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اور ان دھوکے بازوں کو گرفت میں لینے کی غرض سے ٹیکس حکام کو شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 380 بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف تازہ اقدامات میں کچھ ایسے ہی دھوکے بازوں کا سراغ لگایا ہے جنہوں نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنارکھی ہیں۔ رواں ہفتے ایف بی آر نے ان کیسز پر وزیر خزانہ اسد عمر کو بریفنگ دی تھی جنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کا ایک حل نادرا کے پاس موجود شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی ہوسکتا ہے۔تاہم ماضی میں نادرا چیئرمین شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام سے تعاون کو یقینی بنانے کے لیے نادرا چیئرمین سے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دو برسوں میں 2017 ء کے بے نامی ایکٹ کو نافذ کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی ناکامی سے دولت مندوں اور بااثر افراد کو اپنے ملازمین اور اہل خانہ کے نام پر جائیدادیں بنانے کی چھوٹ ملی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…