عمران خان نے ہار مان لی؟ اپوزیشن کا ایک اور مطالبہ تسلیم ،ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا

17  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) پارلیمانی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل کر لئے گئے، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا، اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی۔

مجموعی طور پر 47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی، قومی اسمبلی کی 40 میں سے 19 کمیٹیاں اپوزیشن کو جبکہ 21 حکومت کو ملیں گی۔میری ٹائم افیئرز، نار کوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانیز، ریلویز، مذہبی امور، تجارت، ٹیکسٹائل وفاقی تعلیم، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، مواصلات، ڈیفنس پروڈکشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹیاں اپوزیشن کو ملیں گی۔ کشمیر و گلگت بلتستان افیئرز، نجکاری، پوسٹل سروسز، سیفران، شماریات، واٹر ریسورسز کی کمیٹیاں بھی اپوزیشن کو ملنے کاامکان ہے۔خارجہ، داخلہ امور اور خزانہ و دیگر کمیٹیاں حکومت کے پاس رہیں گی۔ تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب شروع ہو جائے گا۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق، حقوق نسواں، الیکشن کمیشن کے اراکین کے تقرر، دھاندلی کی تحقیقات، سی پیک اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیاں بنیں گی۔ سپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی کی ہاس اینڈ لائیبریری کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔پیپلزپارٹی نے بھی اپنے متوقع چیئرمینوں کے نام سپیکر کو دے دیئے، پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کا نام خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے لیے تجویز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…