’’ وزیروں،مشیروں، وزرائے مملکت ،معاونین خصوصی کی فوج اکٹھی‘‘ سادگی کے دعویدار عمران خان کی کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟ وزیر اعظم کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی

16  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 42ہو گئی ہے جن میں سے وزیراعظم کے پاس بدستور 8اہم وفاقی وزارتیں موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزراء، وزراء مملکت ، مشیروں اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 42تک پہنچ گئی ہے ان میں وفاقی وزراء 24ہیں جن میں سے 3کے پاس اضافی قلمدان

موجود ہیں جب کہ وزراء مملکت کی تعداد5ہے اور ان تمام وزراء کو مملکت کے قلمدان بھی سپرد کئے گئے ہیں اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیروں کے تعداد4اور معاون خصوصی کی تعداد9ہو گئی ہے اور اس وقت بدستور 8اہم وزارتیں وفاقی وزراء سے محروم ہیں جو کہ وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں وزیراعظم، داخلہ، اوورسیز پاکستانیز، تجارت، صنعت و پیداوار، موسمیات تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی، سفیران اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…