حمزہ شہباز بیرون ملک جا سکیں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

16  جنوری‬‮  2019

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،جسٹس فرخ عرفان نے کہا کیا جس کے خلاف نیب انکوائری کرتا ہے اس کی نقل حرکت پر پابندی لگا دی جاتی ہے، اسحاق ڈار سے بڑے بڑے لوگ ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔

کیا اب ملک نیب چلائے گی، ہم اس ملک کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں گے، اگر ملک نیب نے چلانا ہے تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو ختم کر دیتے ہیں، نیب کا قانون تو چل ہی نہیں رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان روزانہ نیب کو بلا کر سرزنش کرتے ہیں۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے نیب میں بعض مقامات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا ہے، نومبر میں برطانیہ کے لیے سفر کرتے وقت ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام بلیک لسٹ میں ہے، وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا تاہم نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہے جس پر جسٹس فرخ عرفان نے کہا کیا جس کے خلاف نیب انکوائری کرتا ہے اس کی نقل حرکت پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور کیا چانسز ہے کہ حمزہ شہباز واپس نہیں آئیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار بھی ملک سے گئے لیکن واپس نہیں آئے جس پر جسٹس فرخ عرفان نے کہا کہ اسحاق ڈار سے بڑے بڑے لوگ ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دیے کہ کیا اب ملک نیب چلائے گی، ہم اس ملک کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں گے اور اگر ملک نیب نے چلانا ہے تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو ختم کر دیتے ہیں۔

نیب کا قانون تو چل ہی نہیں رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان روزانہ نیب کو بلا کر سرزنش کرتے ہیں،جسٹس فرخ عرفان نے کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ پنجاب اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، آپ کو پتہ ہے کہ سندھ وزیراعلی کا نام ای سی میں ڈالنے پر چیف جسٹس نے کیا کہا، چیف جسٹس نے کہا ہے وزیراعلی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرنا ہائی کورٹ کا اختیار نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…