’’پی ٹی آئی حکومت غربت ختم نہیں غریب کو ہی ختم کرنے پر تل گئی ‘‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد او پی ڈی کی 10روپے میں ملنے والی پرچی کی قیمت بڑھا کر کتنی کردی؟مریض سراپا احتجاج

15  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور جھٹکا، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے او پی ڈی میں پرچی مہنگی کر دی گئی ، آج سے آؤٹ  ڈور میں 20کی پرچی 30روپے میں ملے گی،سرکلر کے مطابق یکم اپریل سے پرچی 40جبکہ یکم جولائی کو اوپی ڈی کی یہی پرچی 50 روپے میں ملے گی ، ذرائع کے مطابق ابتداء میں یہی پرچی 10 روپے کی ہوا کرتا تھی ،ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی ناانصافی کی بات ہے ،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ علاج

مفت ہوتا لیکن الٹا پرچی کی قیمت ہی بڑھا دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ چند دنوں پہلے ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کے ڈینٹل یونٹس کی حالت حکومت کے دعوئوں کے باوجود بہتر نہ ہوسکی ۔آلات کی باقاعدہ سٹرلائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے امراض پھیل رہے ہیں ۔دانتوں کے امراض کا شمار صوبے میں پہلے 10 امراض میں ہو رہا ہے ان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈینٹل یونٹس میں آلات کی کمی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…