کیا مریم نواز دوبارہ جیل جانیوالی ہیں؟ آج ایک بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

14  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آج ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ہائیکورٹ کی جانب سے سزا معطلی کیخلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کریگی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ دوپہر ایک بجے کیس کی سماعت کریگا۔ نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل

جبکہ شریف خاندان کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہونگے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال انکی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قیدبامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پرسماعت کے بعد فاضل عدالت نے تینوں کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے سزا معطلی کے ہائیکور ٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور لارجر بینچ کے سامنے 17؍سوالات رکھے تھے جن کا لارجر بینچ جا ئزہ لے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کے دیگر دو ریفرنسز پر بھی احتساب عدالت فیصلہ سنا چکی ہے جس میں فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے جبکہ نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…