مرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائینگے۔۔۔!!! قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد بھی کمپنیوں کی بلیک میلنگ، مارکیٹ سے کون سی ادویات جان بوجھ کر غائب کردیں؟ مریض مارے مارے پھرنے لگے،پی ٹی آئی حکومت خاموش

14  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ڈرگ اتھارٹی کے حکام پر مزید دبائو بڑھانے کے لئے مارکیٹ سے الرجی اورانسانی جان بچانے والی ضروری ادویات غائب کر دیں ۔ ڈاکٹر وں کے مطابق اس وقت مارکیٹ سے الرجی کی دوا TEL FASTاور FEXITD مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے الرجی کے مرض کا شکار مریض دوا کے حصول کے لئے میڈیکل سٹوروں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت ادویات مہنگی ہونے کے شور

سے بچنے کے لئے فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے جان بوجھ کر مارکیٹ میں الرجی سمیت جان بچانے والی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے ۔روزنامہ 92 نیوز کے مطابق  ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے فارما سیوٹیکل کمپنیاں کسی بھی عوامی دبائو سے بچنے کے لئے ضروری ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دیتی ہیں تاکہ عوامی دبائو کو کم کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطا بق اس وقت مارکیٹ میں دمہ اور بلڈ پریشر کے علاج میں استعمال ہونے والی متعدد ادویات بھی غائب کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…