مسلسل پراپیگنڈا ، شہریار آفریدی میدان میں آگئے ، میڈیا پر اپنے سے منسوب خبروں کی تردید، دو ٹوک اعلان کردیا

13  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے میڈیا پر اپنے سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اور عمران خان کا وژن ملک کو ڈرگ فری بنانا ہے ٗدوران مہم اگر کوئی میرے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ایک بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے ۔وزیر مملکت نے کہاکہ

چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ میں عام سیاسی ورکر ہوں، کسی کو اپنے ساتھ تصویر لینے سے منع نہیں کرسکتا ۔وزیر مملکت نے کہاکہ دوران مہم اگر کوئی میرے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔وزیر مملکت نے کہاکہ میں نے ان لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالا ہے اس لیے یہ میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…