پاکستان کا پانی روکنے کا تگڑا جواب،دیو وسائی کے مقام پر بھارت جانیوالے دو دریاؤں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کی تیاریاں، زبردست قدم اُٹھالیاگیا

12  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) گلگت بلتستان کے دیو وسائی کے مقام پر دو دریاؤں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی کمی اور آنے والے وقت میں پانی کے بحران کا شدید خدشہ ہے، سوشل میڈیا پر (کالا پانی اور چھوٹا پانی کے رخ موڑ کر ملک کو پانی پانی کردو) کے پیغام نے بہت پذیرائی حاصل کی ہے،گلگت بلتستان میں دیوسائی

کے مقام پر کالا پانی اور چھوٹا پانی کے نام سے دو دریاؤں کا پانی بھارت جاتا ہے جس مقام پر وہ دریا بھارت میں داخل ہوتے ہیں۔اس سے 30 کلومیٹر پہلے ان دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے تو ملک میں پانی کی کمی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دیوسائی کے کالاپانی اور چھوٹا پانی کے نام سے بہنے والے دو دریاؤں کا رخ بھارت میں جانے سے پہلے کے مقام سے پاکستان کی طرف موڑا جائے اور پاکستان کو پانی کی کمی سے بچایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…