حکومت نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا‘ کیا ۔۔اسے حکومت کااعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ۔۔اعلان جنگ سمجھا جائے؟حکومت کیا چاہتی ہے؟نیب نے وزیراعظم کوبھی قابل احتساب ڈکلیئر کردیا،جاوید چودھری کاتجزیہ

  جمعرات‬‮ 10 جنوری‬‮ 2019  |  22:00

خواتین وحضرات ۔۔ دنیا میں ہر سال بہترین اور بدترین پاسپورٹس کا انڈیکس جاری کیا جاتا ہے‘ یہ انڈیکس آج جاری ہوا‘۔۔اس میں جاپان پہلے‘ سنگا پور اور جنوبی کوریا دوسرے‘ جرمنی اور فرانس تیسرے اور ڈنمارک‘ اٹلی‘ فن لینڈ اور سویڈن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان 104 ممالک کی ۔۔اس فہرست میں 102 نمبر پر ہے‘ ہم سے نیچے صومالیہ‘ شام‘ افغانستان اور عراق ہیں  جبکہ سوڈان‘ فلسطین‘ یمن‘ بنگلہ دیش اوربھارت بھی ہم سے بہتر ہیں‘ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گیبرطانیہ اور امریکا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان پر جرمانہ عائد

کیا تھا‘ یہ جرمانہ تاوان جنگ تھا‘ (اس) تاوان کا چھٹا حصہ پاکستان کو ملنا تھا ۔۔لیکن پاکستان نے جاپان کی اقتصادی حالت دیکھ کر ۔۔اسے اپنا حصہ معاف کر دیا تھا جبکہ جنوبی کوریا نے 1960ء کی دہائی میں پاکستان کا اقتصادی پلان کاپی کیا تھا ۔۔لیکن آج جاپان کا پاسپورٹ پہلے اور جنوبی کوریا کا دوسرے نمبر پر ہے اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت پانچ بدترین پاسپورٹ میں شمار ہوتی ہے‘ ہم نے کبھی سوچا ایسا کیوں ہے؟ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے لوگ کسی دن اکٹھے بیٹھیں اور اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں ‘کیا ہم ۔۔اس سلوک کوڈیزرو کرتے ہیں اور اس کے بعد یہ بھی سوچیں ملک کی عزت کی بحالی کس کی ذمہ داری ہے۔ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں ۔ حکومت نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا‘ کیا ۔۔اسے حکومت کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ۔۔اعلان جنگ سمجھا جائے‘ حکومت نے ای سی ایل کے ایشو پر یوٹرن لینے سے انکار کر دیا ہے‘اب پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس کیا آپشن بچتا ہے اور آج نیب کے چیئرمین نے وزیراعظم کو بھی قابل احتساب ڈکلیئر کر دیا‘ یہ تمام نقطے ہمارے آج کے پروگرام کا ایشو ہوں گے‘ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں