چین جا کر ان کی کرپشن کا پتہ چلا،شیخ رشید نے شہباز شریف کے خلاف کس کیس میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

4  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کو پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے کے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین جاکرشہبازشریف کی کرپشن کاپتاچلا، شاہدخاقان عباسی نے اسحاق ڈارکوفرارکرایا،یہ چورسارامال کھا گئے ، شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی لگانے پراختلاف ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے خسارہ

کیس میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہوئے تو بے بس لوگ باہر ضرورنکلیں گے، 14 دنوں کے لئے دکانیں بند کی جاتی ہیں، غریب آدمی کہاں سے کھائے گا، ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں کا خیال رکھیں جن کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ والے 50 ہزارکا جرمانہ کررہے ہیں۔ (ن غ)

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…