عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ میں سڑک کی بندش پر چیف جسٹس برہم ٗوزارت دفاع کا موقف مسترد،بڑا حکم جاری کردیا

3  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ میں شاہراہ سہروردی کی بندش کے معاملے پر وزارت دفاع کا موقف مسترد کردیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے شاہراہ سہروردی سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سڑک کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حوالے کیا ہے لیکن کچھ بحالی کا کام ابھی چل رہا ہے۔اس پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈز نے کہا کہ سڑک کا ایک حصہ سی ڈی اے کو دیا گیا تھا لیکن دوسرا حصہ سیکیورٹی نقطہ نظر کے تحت وزارت دفاع نے اپنے پاس رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے ایک حصے سے دو طرفہ ٹریفک نہیں چل سکتا، جس کے باعث ہم سڑک کو چوڑا کر رہے ہیں۔سی ڈی اے کے جواب پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا، ہم نے پورے پاکستان کی سڑکیں خالی کرا دیں، یہ اتنے خاص لوگ ہیں کہ انہیں استثنیٰ دیا گیا، کسی کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق اس موقع پر عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ درخواست جمع کرائے جس میں کہا جائے کہ انہیں سڑک کے دونوں حصوں کا کنٹرول نہیں دیا گیا، ساتھ ہی سڑک کی تصاویر منسلک کریں جس کے بعد مذکورہ کیس کی سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ میں شاہراہ سہروردی کی بندش کے معاملے پر وزارت دفاع کا موقف مسترد کردیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے شاہراہ سہروردی سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…