عمران خان کی حکومت کا 48گھنٹوں میں خاتمہ؟ نیا وزیر اعظم کہاں سے ہوگا؟پیپلز پارٹی نے نام بھی سوچ لیا،تہلکہ خیز اعلان

2  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی  48 گھنٹوں میں وفاق کی حکومت گرا سکتی ہے۔نبیل گبول کا دعویٰ ،نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بعض معاملات پر اکٹھی  اور ایک پیج پر ہے، ہمارے لئے پی ٹی آئی حکومت گرانا مشکل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے وزیر اعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں مگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی انڈر 19 ٹیم سے یہ مسائل حل نہیں ہونے والے۔حکومت گرانے میں ہماری مدد کے لئے ان کے 25 ایم این ایز بھی شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ حکومت نے وعدے کئے تھے مگر پورے نہ کر سکی عمران خان نے اپنے ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے استعفی کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، ان کے لوگوں کو نیب نے بلایا ہے اگر یہ ہی بنیاد ہے استعفی دینے کی تو وزیراعظم عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…