کیا حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ مفلوج ہوجائے؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال اُٹھادیا،بڑا حکم جاری

29  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے معاملے کو دیکھے ورنہ عدالت سوموٹو لے گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری اشتیاق اے خان سے کہا کہ حکومت کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق سفارشات بھیجی تھیں، نگران حکومت کے دور بھجوائی گئی سفارشات پر تاحال کچھ بھی نہیں کیا گیا،کیا حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ مفلوج ہوجائے؟۔چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت 4 ججز کام کررہے ہیں، کام کا سارا بوجھ ان چار ججز پر ہے، آپ ججز کی تعداد کیوں نہیں بڑھا رہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے بتایا کہ ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جب بل کا ڈرافٹ پیش کرنا تھا تو اپوزیشن نے مخالفت کر دی، ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے آرڈیننس کی تجویز بھی زیر غور تھی لیکن اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے سے ڈویژن بنچ بھی نہیں بن سکتا، ملک کی تمام ہائی کورٹس اہم ہیں مگر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بہت اہم کیسز ہیں،حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے معاملے کو دیکھے ورنہ عدقلت سوموٹو لے گی۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کروائی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیاں فوری طور پر پوری کرتے ہیں۔ میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے معاملے کو دیکھے ورنہ عدالت سوموٹو لے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…