کیا اڈیالہ جیل میں کوئی نئے’’مہمان‘‘ آرہے ہیں؟ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر کونسا قدم اٹھا لیا؟ہر طرف ہلچل مچ گئی

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل  میں ممکنہ وی آئی پی قیدیوں کی آمد کے باعث جیل حکام نے بی کلاس کے کمرے قیدیوں سے خالی کرالیے ۔روزنامہ جنگ نے اپنے  باخبر ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ  جن قیدیوں سے بی کلاس کے کمرے خالی کرائے گئے ہیں ان کو باقاعدہ بی کلاس دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز ان قیدیوں کو15 منٹ کے نوٹس پربی کلاس کے کمرے خالی کراکر ان کو بیرکوں میں بھیج دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے یہ اقدام جیل میں ممکنہ طور پر وی آئی پی قیدیوں کی

متوقع آمد کے باعث کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ چند دنوں میں کچھ وی آئی پی قیدیوں کی آمد متوقع ہے۔ جن کو بی کلاس میں رکھا جائیگا، اس لیے بی کلاس کے تقریباً تمام کمرے قیدیوں سے خالی کرالئے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس کے 12 کمرے ہیں جن میں سے 9 کمروں کو خالی کرایا گیا ہے۔ جبکہ بی کلاس کے تین کمروں میں اومنی گروپ کے انورمجیدکے صاحبزادے ، سمٹ بنک کے سابق صدر حسین لوائی اور طیبہ ٹارچر کیس میں سزایافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کو رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…