پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی باری ؟ چیئرمین نیب نے پشاور پہنچتے ہی ایسا کیا اعلان کردیا کہ کرپٹ افراد کی چیخیں نکل گئیں

26  دسمبر‬‮  2018

پشاور (این این آئی) چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کروایا جاسکتا ٗ ہمارا ہر قدم قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے ٗنیب اپنی پر فارمنس اور کارکردگی سے پراپیگنڈہ کا مقابلہ کر نے پر یقین رکھتا ہے ٗہمارا ہر قدم قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے۔

بدھ کو چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے چیئر مین نیب کو میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ چیئر مین نیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کے واٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔چیئر مین نیب نے کہاکہ نیب میں میگا کرپشن کے مقد مات الماریوں اورفائلوں سے نکال کر ہم نے اس سال 440بد عنوانی کے ریفرنس دائر کیے ۔ چیئر مین نیب نے کہاکہ بد عنوانی کیخلاف نیب کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ۔ نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے مگر نیب اپنی پر فارمنس اور کارکردگی سے پراپیگنڈہ کا مقابلہ کر نے پر یقین رکھتا ہے ۔چیئر مین نیب نے کہا کہ کے پی کے میں میگا کرپشن کے مقدمات کو شفاف ، میرٹ ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔چیئر مین نیب نے کہاکہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کروایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر قدم قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…