نوازشریف اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل، کیا شہباز شریف کو ان کیساتھ رکھا جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

25  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا،نواز شریف کو ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے الگ بیرک نمبر 1 میں رکھا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم اہل خانہ اور دوست احباب ہفتہ میں ایک بار ملاقات کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے، نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں بے نظیر ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور روانہ کیا گیا، لاہور پہنچنے کے بعد سابق وزیر اعظم کو سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے الگ بیرک نمبر 1 میں رکھا جائے گا جب کہ قواعد کے مطابق نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی دیگر نیب قیدیوں کی طرح ہفتہ میں ایک بار ملاقات کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت سہولیات دی جائیں گی، سابق وزیراعظم کو بیرک میں میٹرس، ٹی وی اور اخبار کی سہولیات دی جائیں گی جب کہ انہیں جیل میں گھر سے برتن لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو مذکورہ علاقے کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کردیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…