آشیانہ سکینڈل،شہبازشریف اورفواد حسن فواد کیخلاف ریفرنس منظور، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز کب سے ہوگا؟بڑا حکم جاری

19  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے آشیانہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ،عدالت نے کیس موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا،جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو۔

ایسے کسی شخص کوجیل میں نہیں ہونا چا ہیے جس کا جانا نہیں بنتا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں آشیانہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس کر نے کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل سے ریفرنس فائل ہونے کے بارے میں استفسار کیا جس پر وکیل نے کہا کہ چیئر مین نے دستخط کردیے ہیں جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ بلال قدوائی،امتیاز حیدر کیخلاف ریفرنس فائل ہوچکاہے،منیرضیااورعلی سجادکے خلاف بھی ریفرنس فائل ہو چکا ہے ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر نیب ریمانڈ مکمل کر چکے ہیں اور نیب کو تحقیقات کے دوران میرے ملزمان سے کچھ نہیں ملا ۔ملزمان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صرف وکلا باہر ہیں باقی سب جیل میں ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو ، ایسے کسی شخص کوجیل میں نہیں ہونا چا ہیے جس کا جانا نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنس دائر ہونے دیں، ریفرنس دائر ہونے کے بعد تمام کیس ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے کیس موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…