ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے ؟ زرداری نے پھر ایسا بیان داغ دیا کہ پورے ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی

19  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی ، ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے ، ہم نے نہ صرف آمر مشرف کو اقتدار سے بیدخل کیا بلکہ آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں حساب برابر کر دیا ۔

شہید بھٹو اور محترمہ شہید بی بی صاحبہ نے ہمیں ڈرنا نہیں سکھایا۔ ہم اس سوچ کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو جمہوریت کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے اس سوچ کو شکست دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے زیر قیادت وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شامل تھے جن میں پلوشہ بہرام، منور انجم، حسن مرتضی، سینیٹر روبینہ خالد، سعدیہ دانش ، بیرسٹر عامر حسن، سردار جاوید ایوب، سربلند خان، سحر کامران، نذیر ڈھوکی اور حافظ نعیم شامل تھے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ماضی میں دو آمروں نے 1973ء کے آئین کو مسخ کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات ہتھیا لئے۔ ہم نے نہ صرف آمر مشرف کو اقتدار سے بیدخل کیا بلکہ آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں حساب برابر کر دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو اور محترمہ شہید بی بی صاحبہ نے ہمیں ڈرنا نہیں سکھایا۔

ہم اس سوچ کی مذاحمت کر رہے ہیں جو سوچ جمہوریت کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے اس سوچ کو شکست دیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون ہے۔ یہ پارٹی کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے حوصلے کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا اور غیرجمہوری عناصرکو شکست دی۔ آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کو مزید بہتر اور متحرک کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…