تعلیمی اداروں میں کتنے فیصد طالبات اورطلبا آئس نشہ کرتے ہیں؟ حکومت کے تہلکہ خیز انکشافات نے والدین کے ہوش اڑا دئیے

19  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد پولیس لائنز میں بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی جانب سے نشے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے نامی گرامی تعلیمی اداروں کا سروے کرایا گیا تو پتہ چلا کہ 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ آئس کرسٹل ایک ٹافی کی طرح ہے، والدین کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے لیکن اب انہیں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔شہریار آفریدی نے پولیس سمیت دیگر اداروں کے اندر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کی موجودگی کا انکشاف بھی کیا۔وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسل کا احساس کرنا ہو گا، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اداروں میں موجود کالی بھیڑیں کسی صورت بھی بچ نہیں پائیں گی۔وفاقی دارالحکومت میں 1400 سے زائد اسکول ہیں جہاں لاکھوں طالبعلم پڑھتے ہیں، اگر وزیر مملکت داخلہ کے انکشافات کو مد نظر رکھا جائے تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہمارے بچے، ہمارا مستقبل، کس طرح دا ؤپر لگایا جا رہا ہے اور اسے کب محفوظ بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…