عمران خان کا سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر ایسا پیغام کہ آپ کا خون بھی جوش مارے گا

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی ،جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگا سکتا۔سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت ہماری افواج، سپاہیوں اور نہتے شہریوں نے ادا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی اور بے انتہا معاشی نقصانات اٹھائے، اگر کوئی موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو ان کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نقصانات کے باوجود ہم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن ہمیں اْس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے ،جس روز معصوم جانوں کی شہادت کے واقعے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کیا اور معصوم بچوں کی شہادت نے قوم میں دہشت گردی کے خلاف وحدت کو جنم دیا۔عمران خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن معرکہ سرانجام دیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب جیسی مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی، شہیدوں کو خراجِ عقیدت اور شہدا کے غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب و لسانیت کی تفریق نہیں ہوگی، ملک میں کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…