وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنے کا عندیہ،بڑا اعلان کردیا

15  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا نظریہ دراصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ پاکستان ہے۔ اپنے ایک ٹوےئٹر پیغام میں وزیراعظم نے نئے پاکستان کی سرخی کے ساتھ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کا ایک لیکچر کی ویڈیو بھی ا پ لوڈ کی ہے۔

اس لیکچر میں ڈاکٹر اسرار اپنے قائداعظم کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹرز اسرار نے آخری وقت میں قائداعظم کے معالج خاص ڈاکٹر ریاض علی شاہ کی ڈائری سے ایک اقتباس پیش کیا ہے جس میں ڈاکٹر ریاض نے لکھا ہے کہ قائداعظم آخری لمحات میں بھی ایک اصول پسند اور تحمل والی شخصیت تھے قائداعظم نے بشررگ پر فرمایا کہ جب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ پاکستان بن چکا ہے تو میری روح کو کس قدر اطمینان ہو اہے یہ مشکل کام تھا جو میں اکیلا نہیں کر سکتا تھا میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا وجود رسول خدا کا روحانی فیض ہے۔ اب یہ پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اس مملکت کو خلافت راشدہ کا نمونہ بنائیں تا کہ خدا اپنا وعدہ پور ا کر ے اور مسلمانوں کی زمین کی بادشاہت عطا کرے۔ پاکستان میں سب کچھ ہے۔ یہاں کی پہاڑیوں، ریگستانوں اور میدانوں میں نباتات بھی ہیں اور معدنیات بھی موجود ہیں انہیں تسخیر کرنا پاکستانی قوم کا فرض ہے۔ قومیں نیک نیتی، اچھے اعمال ، فرض شناسی، اور نظم و ضبط سے بنتی ہیں جبکہ اخلاقی برائیاں فنافقت ، زر پرستی اور خود پسندی سے تباہ ہو جاتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو بڑے پیمانے پر عوامی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا نظریہ دراصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…