نیب کے زیر حراست خواجہ برادران کے شب و روز آج کل کیسے گزر رہے ہیں؟صحافیوں کے وفد نے ملاقات کے بعد اندر کی باتیں بتا دیں

15  دسمبر‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نیب حوالات میں آپ بیتی لکھنا شروع کردی، صحافیوں کے وفد نے ان سے جب حوالات سے متعلق صورتحال پوچھی تو سلمان رفیق نے بتایا کہ وہ یہاں مطمئن اورکوئی تنگی نہیں،نیب افسروں کا رویہ میرے ساتھ بہتر ہے ۔سیاہ لباس زیب تن کئے سابق صوبائی وزیر صحت گدے پر بیٹھ کر آپ بیتی لکھنے میں مصروف تھے ،ان کا کہنا تھا کہ کتاب میں نیب کے حالات، سیاسی معاملات، خاموشیاں، سرگوشیاں اور ہلکا ہلکا ٹریفک کا شور

تک بھی لکھ رہا ہوں۔روزنامہ دنیا کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے  سعد رفیق کا گزشتہ صبح گھر سے ناشتہ نہ پہنچ سکا جس پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور آفیسر سے پنجابی میں کہا کہ پلیوں ای کرا دو ناشتہ۔ سعد رفیق سے جب ریلوے انجنوں کی خریداری سے متعلق پوچھا گیا کہ یہی انجن بھارت نے 25کروڑ میں خریدا اور آپ نے 40 کروڑ ادا کئے اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آرڈر کم ہونے کی وجہ سے مہنگا انجن خریدنا پڑا۔ واضح رہے کہ ضمانت منسوخ ہونے پر خواجہ برادران کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…