برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی چوری پکڑی گئی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بارےاسد عمر کے انٹرویو کا حصہ کاٹ دیا بھارت نوازی میں کی گئی گھٹیا حرکت کیسے پکڑی گئی، دنیا بھر میں سبکی

14  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے بڑے نشریاتی ادارے کی چوری پکڑی گئی، بھارت نوازی میں بی بی سی صحافتی اقدار تک بھول گیا، اسد عمر کے انٹرویو سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حصہ کاٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کی بھارت نوازی میں صحافتی اقدار بھول جانے کی چوری پکڑی گئی۔ بی بی سی کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘

میں پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر کا بذریعہ ویڈیو لنک انٹرویو کیا ۔ پروگرام کے میزبان نے وزیر خزانہ اسد عمر سے سی پیک اور بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سےسوال کیا جس پر اسد عمر نے جو جواب دیا اسے کانٹ چھانٹ کر نشر کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے جو کچھ کہا اسے نشر ہی نہیں کیا گیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونیوالی دہشتگردی سپانسرڈ ہے اور اس میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور دیگر ذرائع بیرونی مدد کے ذریعے وہاں پہنچائے جا رہے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وہاں یہ کون کر رہا ہے جس پر انہوں نے واضح طو ر پر کہا کہ اس کے پیچھے بھارت ہے، اور بلوچستان میں اگر کہا جائے کہ بیرونی مداخلت ہو رہی ہے تو بالکل جناب وہاں بیرونی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ یہ وہ حصہ تھا جو کہ بی بی سی نے نشر کیا مگر کیوں کہ چور کے پائوں نہیں ہوتے اس لئے اس کی چوری پکڑی جاتی ہے ، بی بی سی اس انٹرویو کے آڈیو میں کانٹ چھانٹ کرنا بھول گیا اور اس کو جوں کا توں نشر کر دیا۔ اینکر کے سوال پر اسد عمر نے مکمل جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی بھارت کررہا ہے پاکستان نے وہاں سے دہشتگردی کو آپریٹ کرنیوالا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پکڑا ہے جو کہ ہماری تحویل میں ہے۔ بی بی سی کی جانب سے بھارت نوازی میں دونمبری سامنے آنے پر اس کی ساکھ بھی شدید متاثر ہوئی ہےاور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہی ہے غیر جانبدار صحافت؟۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…