کیا یہ ہے نیا پاکستان؟؟؟ عمران خان پروٹوکول کیخلاف لیکن ان ہی کی وزیر شیریں مزاری اپنی بیٹی کو پروٹوکول نہ ملنے پر چراغ پا ہو گئیں، ایچ ای سی پر سنگین ترین الزامات عائد

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹی کوخصوصی پروٹوکول نہ ملنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری ایچ ای سی پر برس پڑیں، ایچ ای سی کےڈگریوں کی تصدیق کے نظام کومضحکہ خیزاور ہراساں کرنے والا قرار دےدیا۔تفصیلات کے مطابق  ایچ ای سی نے وفاقی وزیرکی بیٹی کی آسٹریلوی یونیورسٹی سےحاصل کی گئی قانون کی ڈگری کی تصدیق کر دی تاہم پاکستان میں قانون کی پریکٹس کرنے کے لیےخصوصی ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط عائد کر دی، جس پر وفاقی وزیر اور ان کی بیٹی سیخ پا ہو گئیں۔

واضح  رہے سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو پاکستان میں قانون کی پریکٹس کرنے کے لیے خصوصی ایکوویلنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم قرار دے رکھا ہے۔ ٹوئٹرپرجاری اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نےکہا کہ ایچ ای سی چربہ سازی اور ایگزیکٹ کی ڈگریوں کو تو نہیں پکڑ سکتا، لیکن جانی پہچانی غیر ملکی جامعات کی ڈگریوں کے حامل افراد کو ’’ہراساں‘‘ کرتا ہے اور غیر ملکی جامعات کی تصدیق شدہ ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے 5ہزار وصول کئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…