سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال،وزیراعظم عمران خان اجازت دے دی،تفصیلات منظر عام پر

9  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوادی گئی، سگریٹ کے ایک پیکٹ پر 10 روپے اور مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ٗوزیراعظم عمران خان نے گناہ ٹیکس لگانے کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

وزارت صحت کی سمری کے مطابق گناہ ٹیکس سے حاصل رقم ہیلتھ انشورنس اسکیم کیلئے استعمال کی جائے گی، ٹیکس کی رقم مہلک بیماریوں کے پروگرام کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔سمری میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 56 لاکھ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، سالانہ 143ارب 21 کروڑ روپے کی تمباکو نوشی کی جاتی ہے، پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 60 ہزارافراد تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔سمری کے مطابق سگریٹ پرگناہ ٹیکس کے نفاذ سے تمباکو نوشی کے استعمال کو کم کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 74 لاکھ افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں، میٹھے مشروبات کے استعمال کو کم کرنے کیلئے گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، ایف بی آر اپنے طریقہ کارکے مطابق گناہ ٹیکس وصول کرے۔خیال رہے کہ پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے ٗ ہر سال بجٹ میں سگریٹس پر ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔فلپائن میں بھی تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد ہے۔ 2017 میں عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فلپائن میں عائد گناہ ٹیکس تمباکو مصنوعات کیخلاف اقدامات کے حوالے سے مؤثر ترین اقدامات میں سے ایک ہے جس سے نہ صرف حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا بلکہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم ہوئی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…