عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیا میں کیا کچھ کرسکتے ہیں؟بھارتی جنرل نے بڑا دعویٰ کردیا

9  دسمبر‬‮  2018

چندی گڑھ(آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا،بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے،نوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ ا امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔اے ایس دولت نے کہا کہ پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔دوسری جانب فوجی لٹریچر میلے میں موجود ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کمل داوڑ نے بھی سابق را چیف کی عمران خان سے متعلق بیان کی تائید کی اور کہا کہ بھارت عمران خان خوددار سربراہ ہیں۔وہ جنوبی ایشیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔  بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا،بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…