حکومت کے ہنی مون دن گزر گئے، اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا، تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن ۔۔۔عمران خان کوانکے ہی سابق اتحادی نے خبر دار کردیا

9  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،ہر شخص پریشان ہے، حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے، اب اسے کچھ کر کے دکھانا ہوگا،ہم نے ابھی تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کریں گے، حکومت نے یہی فتوی اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے ۔

جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہر اعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزرا آپس میں لڑ رہے ہیں ایک دوسرے کیخلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے یہی فتوی اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا، حکمران چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا ماڈل بہت اچھا ہے، حکومت کو یکسوئی کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر6 ہزار مکان گرائے گئے، غیر آباد مقامات عوام کو لیز پر دیا گیا جسے لوگوں نے آباد کیا اور آج گرا دیے گئے ہیں، گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ابھی تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، چنے کی پلیٹ سے لے کر ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،کیا وجہ ہے کہ نارمل صورتحال میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…