قومی خزانہ بھی حیران ہے اسے اب تک کسی نے نہیں لوٹا ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کسی نے استعفیٰ نہیں دیا ،اعظم سواتی پر الزام لگا اور انہوں نے استعفیٰ دیدیا موجودہ صورتحال پر فواد چوہدری سے رہا نہ گیا،بہت کچھ کہہ ڈالا

8  دسمبر‬‮  2018

لندن(وائس آف ایشیا) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے موجودہ دور حکومت میں ابتک کوئی کرپشن سکینڈل نہیں بنا، قومی خزانہ بھی پہلی بار حیران ہے کہ اسے کسی نے نہیں لوٹا، پہلی بار کلچر سامنے آیا ہے کہ کابینہ ارکان خود کو احتساب کیلئے پیش کر رہے ہیں۔لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج ادائیگیوں کا تھا، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔

پہلے 100 روز میں برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔فواد چودھری کا کہنا تھا جب سے حکومت سنبھالی قومی خزانہ حیران ہے کہ اسے کسی نے لوٹا نہیں، موجودہ حکومت کے 100 روز میں کسی قسم کا کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ کلچر نئے پاکستان میں متعارف کرایا، جہاں کابینہ کے افراد بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کر رہے ہیں، ماڈل ٹاؤن سانحے میں ہلاکتوں پر کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اعظم سواتی پر الزام لگا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…