عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دینگے،عوام 50لاکھ گھر ،ایک کروڑ نوکریاں انڈوں میں تلاش کریں،وزیر اعظم شدید تنقید کی زدمیں

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  6:26

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب انڈوں کے کریٹ لیکر پہنچ گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، وہ بیروزگاریختم نہیں کر سکے لیکن عوام کو انڈے

دیں گے۔ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ،وزیر اعظم کے احکامات پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی۔ علیمہ باجی کو این آر او دے دیا گیا ۔ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں