نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتہ کہ۔۔۔!!! عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ صرف جیل کی دال ہے ٗ فواد چوہدری کا خورشید شاہ کے بیان پر شدید ردعمل ، کیا کچھ کہہ دیا؟

2  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں ٗشاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا ٗپیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟۔انہوں نے کہاکہ بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی، شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔انہوں نے کہاکہ نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتا کہ ایگرو اکانومی کے جدید رجحانات کیا ہیں۔؟انہوں نے کہاکہ’’ آؤ مل کر بیٹھتے ہیں ‘‘شاہ صاحب کا یہ جملہ این آر او کی دعوت ہے۔انہیں پیار سے عرض کرتا ہوں’’We are sorry‘‘۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…