پاکستان سے جنگ نہیں چاہتے لیکن بری نظر ڈالی تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں دے دینگے، بھارتی وزیر دفاع کی بھڑ ک

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع نرملاسیتارامن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اکسایا گیا تو دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب ایک معمول بن گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے کے لئے بے چین نہیں ہوئے لیکن اگر ہمسایہ ملک نے بری نظر ڈالی تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھ میں دے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گوا کے لوگ دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے آگرہ میں ایک ایسے شخص کو بھیجا تھا جس نے دشمن کی کال پر کرارا طمانچہ جڑا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے سرحد پر فائرنگ نہیں ہوئی کیونکہ اگر پاکستان ایک بار فائرنگ کرتا ہے تو ہم ان پر دوبار فائرنگ کرتے ہیں ۔ مسلح افواج کے مکمل طورپر تیار ہونے کی بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ماں نے انہیں سکھایا تھا کہ اگر آپ خرگوش کے شکار کے لئے بھی جاؤ تو کسی شیر کو مارنے کے لئے تیار رہو ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…