وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان اس وقت کہاں ہیں؟ کس جج نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، بڑی خبر آگئی

20  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے۔ عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ملائیشیا میں دو روزہ قیام کے دوران، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر

اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہیں ۔دریں اثنا جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ، سینئر جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں منقعدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ کے دوران جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھا ل لیں ہیں ۔واضح رہے چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں ، سینیئر قانون دان ظفر اقبال کلانوری اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر پیر کلیم احمد خورشید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں ۔اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس فنڈ ریزنگ سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار 21 نومبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں مسلم ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔چیف جسٹس لا سوسائٹی آف سولسٹرز اور لا سوسائٹی آف بیرسٹرز سے خطاب کریں گے،چیف جسٹس لا سوسائٹی آف سولسٹرز اور لا سوسائٹی آف بیرسٹرز سے خطاب کریں گے، 22 نومبر کو چیف جسٹس پاکستان لندن میں وائٹ کالر کرائم کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے اور بین الاقوامی مصالحتی ادارے (CIArb) کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔چیف جسٹس مانچسٹر اور برمنگھم میں فنڈ ریزنگ تقریبات میں پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…